نادرا حکام نے شناختی کارڈ کی نئی فیسوں کا اعلامیہ جاری کردیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 10:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء)نادرا حکام نے شناختی کارڈ کی نئی فیسوں کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ایگزیکٹو شناختی کارڈ کی فیس میں سو روپے کا اضافہ کردیا ہے اور سمال ارجنٹ شناختی کارڈ کی فیس آٹھ سوروپے مقرر کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نارمل کیٹگری میں شناختی کارڈ بنوانے کی فیس تین سو روپے سے کم کر کے دو سو روپے کردی گئی ہے جس کے باعث شہری شناختی کارڈ میں کسی قسم کی تبدیلی کرانے کے لئے نارمل فیس دو سو روپے ادا کرینگے جبکہ ارجنٹ شناختی کارڈ کی فیس آٹھ سوروپے مقرر کی گئی ہے اورشہریوں کوپچیس روز میں شناختی کارڈ ملے گا ۔

اس طرح ایگزیکٹو شناختی کارڈ کی فیس پندرہ سو سے سولہ سو روپے کردی گئی ہے شناختی کارڈ گم ہونے کی صورت میں ایک ہزار روپے فیس لی جائیگی ۔ تاہم شہری ارجنٹ اور ایگزیکٹو کیٹگری میں بھی شناختی کارم بنوا سکے گا۔ جبکہ پہلے شناختی کارڈ گم ہونے کی صورت میں ایگزیکٹو کیٹگری میں شناختی کارڈ بنا سکتے تھے ۔ لیکن اب آٹھ سو روپے ادا کر کے ارجنٹ سمارٹ کارڈ بنوایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :