پاپائے کلیسا پوپ فرانسس پاوٴں پھسلنے سے زمین پر گر پڑے

پوپ فرانسس پولینڈ میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے پاوٴں پھسلنے کے باعث گر گئے

ہفتہ 30 جولائی 2016 10:54

وارسا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء ) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس پولینڈ کے دورے کے دوران پاوٴں پھسلنے کے باعث زمین پر گر پڑے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاپائے کلیسا پوپ فرانسس پولینڈ کے دورے کے دوران ایک تقریب میں شرکت کے لئے آ رہے تھے کہ پاوٴں پھسلنے کے باعث زمین پر گر پڑے تاہم وہ جلد ہی سنبھل گئے اور چوٹ لگنے سے محفوظ رہے۔ویٹی کن کے ترجمان نے پوپ فرانسس کے پولینڈ میں گرنے کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاپائے کلیسا ذبح خانے کی جانب جا رہے تھے تاہم وہ چوٹ لگنے سے مکمل طور پر محفوظ رہے، بعد ازاں پوپ فرانسس نے چرچ میں جمع لوگوں سے خطاب بھی کیا۔