نوشہرہ،غریب رکشہ ڈرائیورپربااثرسیاسی جماعت کے افرادکاسرعام تشدد

راہگیرنے مظلوم ڈرائیورپرجسمانی تشددکی ویڈیوبناکرسوشل میڈیافیس بک پرلوڈکی جسے ملک کے بڑے بڑے ٹی وی چینلزنے بریکنگ نیوزکے طورپرچلایا،پبی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے یوتھ کونسلرشجاعت شاہ سمیت چاروں ملزمان کوگرفتارکرلیا

جمعہ 29 جولائی 2016 10:09

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جولائی۔2016ء)نوشہرہ کے علاقے چوکی درب پبی میں غریب رکشہ ڈرائیور پر بااثر سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے افراد کا سرعام شدید جسمانی تشدد ۔ متاثرہ رکشہ ڈرائیور سراج محمد کے مطابق بااثر شخص کے بیٹے کو گالی دینے اور زبانی تکرارکے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے یوتھ کونسلرملزم شجاعت شاہ نے ساتھیوں اور اس کے کارندوں نے مجھے رکشے سے اتار کرزمین پر گرایا پاؤں اور ہاتھ باندھ کر ڈنڈوں سے میری خوب مرمت لگائی ۔

ایک راہگیرنے مظلوم رکشہ ڈرائیورپر تشددکی ویڈیو بناکرسوشل میڈیا فیس بک پر لوڈ کی جس کو ملک کے بڑے ٹی وی چنیلز نے بریکنگ نیوزکے طورپر چلایا تو انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ناصرخان دورانی کی شدید برہمی کے بعدپبی پولیس کو ہوش آیا۔

(جاری ہے)

پبی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے یوتھ کونسلر شجاعت شاہ سمیت چاروں ملزمان کو گرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا۔

مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے چوکی درب پبی میں بااثرشخص کے بیٹے کی موٹرسائکل سے رکشہ کی اورٹیک کرنے پر زبانی تکرار اور گالی دینے کے جرم میں عوامی نیشنل پارٹی کے یوتھ کونسلرمسمی شجاعت شاہ ولد تلاوت شاہ نے غریب رکشہ ڈرائیور مسمی سراج محمد ولد ظریف خان سکنہ چوکی درب کو پبی سے گاوں واپسی پر بیچ سٹرک میں روکا اور ساتھوں اور کارندوں سمیت شدید جسمانی تشددکرتے رہے اور سرعام معافی منگواتے رہے۔

مسلح ڈنڈمارافراد کی کاروائی نصف گھنٹے تک جاری رہی جس کی وجہ سے روڈ بھی دونوں اطراف سے بندرہا۔متاثرہ رکشہ ڈرائیور مسمی سراج محمد نے میڈیا اور پولیس کو بتایا کہ میں رکشہ چلاتا ہوں پبی سٹاپ پر موجود تھا کہ اسی دوران صداقت شاہ ولد صاحب شاہ نے بکنگ پر چوکی درب لے گیا راستے میں شجاعت شاہ، محب شاہ پسران تلاوت شاہ ساکنان چوکی درب ، خالد ولد شاہ نظر سکنہ شیدو نے مجھے رکشے سے اتار کرزمین پر گرایا پاؤں اور ہاتھ باندھ کر ڈنڈوں سے میری خوب مرمت لگائی ۔

جس سے میں کافی زخمی ہوا۔ ملزمان مجھے جانسے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے چلے گئے۔ایک راہگیرنے مظلوم رکشہ ڈرائیورپر تشددکی ویڈیو بناکرسوشل میڈیا فیس بک پر لوڈ کی جس کو ملک کے بڑے ٹی وی چنیلز نے بریک نیوزکے طورپر چلایا تو انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ناصرخان دورانی کی شدید برہمی کے بعدپبی پولیس کو ہوش آیا۔پبی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے یوتھ کونسلر شجاعت شاہ ،سمیت چاروں ملزمان کو گرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا۔ مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :