آزادکشمیر کے چار سابق وزرا کے خلا ف نیب اور آزادکشمیر احتساب بیورو کا شکنجہ تیار

جمعہ 29 جولائی 2016 10:08

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جولائی۔2016ء) پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے چار سابق وزرا جس میں ایک فی میل وزیر شامل ہے گزشتہ 6ماہ سے جاری تحقیقات کا آخری دور اختتام پزیر نیپ اور احتساب بیورو کے شکنجے تیار جلد گرفتاری کاامکان تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے چار سابق وزرا جس میں ایک فی میل بھی شامل ہے جن کے خلاف کرپشن میرٹ کی پامالی جبکہ آزادکشمیر سمیت پاکستان کی دو شہزاؤں کو بیرون ملک اسمگنگ کرنے کے علاوہ اسلام آباد ،اور میرپور میں جسم فروشی کے اڈے قائم کرنے پر تحقیقات شروع کی گئی تھی جن میں گزشتہ6ماہ کی تحقیقات کے بعد آخری مراحل میں تحقیقا ت داخل جن کے بعد آئندہ چند دنوں میں ان وزرا کو گرفتار کرکے مزید تقشیش شروع کی جائے گی جس کے لئے مختلف ٹیمیں بھی بنادی گئی ہیں جبکہ ان میں ایک سابق وزیر تحریک انصاف میں شامل ہونے کے بعد اپنی نشست پر الیکشن جیت چکے ہیں دوبارہ ممبر اسمبلی بننے کا امکان بھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :