وفاقی حکومت کا اگست میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 29 جولائی 2016 10:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جولائی۔2016ء) وفاقی حکومت نے اگست میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اوگرا نے ارسال کردہ سمری کے ذریعے حکومت کو پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کرنے کی سفارش کی تھی لیکن وزارت پیٹرولیم نے سمری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگست کے مہینے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی موجود قیمتیں ہی برقراررکھی جائیں گی، خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا تو کوئی ارادہ نہیں ہے، حکومت ہر مال کے آخر میں قیمتوں میں نئی پیشی کا اعلان کرتی ہے، لیکن اگست میں قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :