وزیراعظم محمد نواز شریف کی کوششوں سے ذوالفقار علی کی سزائے موت معطل ہونے میں مدد ملی‘ مریم نواز

جمعہ 29 جولائی 2016 10:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جولائی۔2016ء) مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی کوششوں سے انڈونیشیا میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں قید پاکستانی قیدی ذوالفقار علی کی سزائے موت معطل ہونے میں مدد ملی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ الحمد اللہ محمد نواز شریف کی کوششیں رنگ لائیں اور ذوالفقار کی پھانسی پر عملدرآمد رُک گیا۔

انڈونیشیا کے دفتر خارجہ کے رپورٹس کے مطابق جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ذوالفقار علی کی سزائے موت پر عملدرآمد کو روک دیا گیا ہے۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ذوالفقار علی کا کیس بہت پیچیدہ تھا اور انڈونیشیا کی سپریم کورٹ نے اس کی سزا کو برقرار رکھا تھا اور انہوں نے رحم کی اپیل بھی داخل نہیں کی تھی۔