القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کا شام کے النصرہ فرنٹ کے نام پیغام

جمعہ 29 جولائی 2016 10:13

حلب( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جولائی۔2016ء )القاعدہ نے شام میں اپنی شاخ النصرہ فرنٹ کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ چاہے تو شام میں اپنا اتحاد برقرار رکھنے اور اپنی لڑائی کو آگے بڑھانے کے لیے القاعدہ کے ساتھ روابط منقطع بھی کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

القاعدہ کے لیڈر ایمن الظواہری نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں النصرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس گروپ کو متحد ہو کر آگے بڑھنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں تو وہ القاعدہ کے ساتھ اپنے تنظیمی روابط کو بلا جھجک قربان کر سکتی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مطابق القاعدہ کے ساتھ روابط ختم ہونے کی صورت میں قطر جیسے ممالک کی جانب سے النصرہ کے لیے زیادہ بڑے پیمانے پر امداد کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :