اسرائیل متنازعہ علاقوں میں مکانات کی تعمیر سے باز رہے، امریکا

جمعہ 29 جولائی 2016 10:11

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جولائی۔2016ء )امریکا نے اسرائیلی حکومت کے مشرقی یروشلم میں سینکڑوں نئے مکانات تعمیر کرنے کے حالیہ منصوبے کو ’اشتعال انگیز‘ قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن کے مطابق اس متنازعہ علاقے میں نئی یہودی آبادی کاری سے امن عمل کو نقصان پہنچے گا، اس لیے اسرائیل کو وہاں یہودیوں کے لیے نئے مکانات کی تعمیر سے باز رہنا چاہیے۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جان کِربی نے اس پیش رفت پر واشنگٹن کے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے اس طرح یہودی آباد کاری 'اشتعال انگیز اور غیر تعمیری‘ ہے۔ امریکا کے علاوہ فلسطینی رہنماوٴں اور اقوام متحدہ نے بھی گیلو میں نئے مکانات کی تعمیر کے اس منصوبے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :