مہاجرین سے متعلق جرمن پالیسی نہیں بدلے گی، میرکل

جمعہ 29 جولائی 2016 10:11

برلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جولائی۔2016ء )چانسلر انگیلا میرکل نے جرمنی میں حالیہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے بعد اپنی حکومت کی ’مہاجر دوست‘ پالیسی تبدیل کرنے کے مطالبات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگوں اور تشدد سے بھاگنے والوں کو جرمنی میں پناہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

برلن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آج میرکل نے کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملے کرنے والے جرمنی میں ’کمیونٹی کے احساس، ہماری فراخ دلی اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کے جذبے‘ کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اس لیے برلن حکومت اس کوشش کو پوری شدت سے مسترد کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :