طور خم سرحد پر سکیورٹی گیٹ پیر سے کھول دیا جائے گا، پاکستان

جمعہ 29 جولائی 2016 10:26

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جولائی۔2016ء )پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ افغان سرحد سے متصل طورخم بارڈر پر سکیورٹی گیٹ آئندہ ہفتے سے فعال کر دیا جائے گا۔ وزیر دفاع آصف خواجہ نے دارالحکومت اسلام آباد میں آج صحافیوں کو بتایا کہ اس منصوبے کو پایہ تکیمل تک پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

افغان حکومت نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ اس متنازعہ سرحدی گزر گاہ پر مستقل سکیورٹی نظام کو متعارف نہیں کرانا چاہیے۔

ناقدین کے مطابق پاکستان کی طرف سے اس اقدام پر دونوں ہمسایہ ممالک میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔ پاکستانی علاقے میں سکیورٹی گیٹ کی تعمیر کا یہ منصوبہ دراصل اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ پاکستان اپنے ہاں افغان باشندوں کی غیر قانونی آمد روک سکے۔ کابل حکومت کی طرف سے اعتراض کے باوجود اسلام آباد اس متنازعہ سرحد پر سکیورٹی بڑھانا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :