کیپٹن صفدر کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

جمعرات 28 جولائی 2016 10:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جولائی۔2016ء)وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت آج جمعرات کو الیکشن کمیشن میں ہو گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کا چار رکنی بینچ آج جمعرات کو کیپٹن صفدر کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرے گا ، کیپٹن صفدر کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے درخواست دائر کر کھی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ مریم نواز کے اثاثہ جات چھپائے ہیں اورالیکشن کمیشن کو جو اثاثہ جات بتائے گئے ہیں انکی تفصیلات بھی غلط بتائی گئی ہیں۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے دو ماہ قبل کیپٹن صفدر کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی