آف شور کمپنی کے الزامات ،صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی کے والد کے خلاف کاروائی آئندہ ہفتے شروع ہونے کے امکانات

جمعرات 28 جولائی 2016 10:08

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جولائی۔2016ء) الیکشن کمیشن کی ممبران کی نامزدگی کے بعد صوبے میں ضمنی بلدیاتی انتخابات اور آف شور کمپنی کے الزامات کی روشنی میں سینئر صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی کے والد لیاقت خان ترکئی کے خلاف کاروائی آئندہ ہفتے سے شروع ہونے کے امکانات ہیں وزیر اعلیٰ کے انجہانی مشیر سورن سنگھ کے قتل کے بعد اقلیتی نشست پر نامزدگی کا فیصلہ بھی کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ممبران نہ ہونے کے باعث صوبے میں بلدیاتی ضمنی انتخابات التواء کا شکار ہو گئے تھے اور آف شورکمپنی میں لیاقت خان ترکئی کے خلاف بھی کاروائی روک دی گئی تھی ۔ سورن سنگھ کے قتل کے بعد بلدیو کمار کی نامزدگی کا فیصلہ بھی روک دیاگیاتھا تاہم چاروں صوبوں میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی نامزدگی کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعد صوبے میں الیکشن کمیشن کا نظام فعال ہو گیا ہے صوبائی الیکشن کمشنر ارشاد قیصر کے حلف اٹھانے کے بعد صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے اقدامات تیزکردیئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :