ایران میں صدارتی انتخابات اْنیس مئی کو منعقد ہوں گے

حسن روحانی ایک بار پھر اس عہدے کے لیے امیدوار ہوں گے

جمعرات 28 جولائی 2016 10:36

تہران( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جولائی۔2016ء )ایران کی پاسداران انقلاب کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آئندہ صدارتی انتخابات اگلے سال اْنیس مئی کو منعقد ہوں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ موجودہ صدر حسن روحانی ایک بار پھر اس عہدے کے لیے امیدوار ہوں گے۔

(جاری ہے)

اعتدال پسند تصور کیے جانے والے روحانی ہی کے دور میں ایران کے ایٹمی پروگرام کو محدود بنانے کا وہ سمجھوتہ عمل میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں ختم کی گئی ہیں۔ روحانی کو ملک کے قدامت پسند حلقوں کی جانب سے سخت دباوٴ کا سامنا ہے، جو مغربی دنیا کے ساتھ مفاہمتی عمل کو محدود کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :