ترکی: حکومت پر تنقید کرنے والے47 صحافیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 28 جولائی 2016 10:30

استنبول( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جولائی۔2016ء )ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد حکومت پر تنقید کرنے والے روزنامے ’زمان‘ کے سینتالیس سابقہ ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان ملازمین میں اخبار کے سینیئر ارکان کے ساتھ ساتھ چند ایک کالم نگار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان کالم نگاروں میں شاہین الپے بھی شامل ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اْس کے گولن تحریک کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔

واضح رہے کہ اخبار ’زمان‘ بھی امام اور مبلغ فتح اللہ گولن کی اْسی’حزمت تحریک‘ کے ساتھ وابستگی رکھتا ہے، جسے انقرہ حکومت ناکام بغاوت کے لیے قصور وار قرار دے رہی ہے۔ آئندہ سال مارچ میں اس اخبار کو زبردستی حکومت کی مقرر کردہ ایک نئی انتظامیہ کے سپرد کر دیا جائے گا۔