نیپال اوربھارت میں سیلاب، کئی لاکھ افراد متاثر

نیپال میں دو روز کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث 58 افراد ہلاک ہوچکے ہیں آئندہ 48 گھنٹوں میں بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں تیز بارش ہونے کے امکانات ہیں، محکمہ موسمیات

جمعرات 28 جولائی 2016 10:29

کھٹمنڈو( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جولائی۔2016ء )نیپال اور بھارت میں شدید سیلابوں کے نتیجے میں سینکڑوں دیہات اور نیشل پارک پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ سیلاب کے باعث ان ممالک میں 1.6 ملین افراد کو متاثر ہوئے ہیں۔ہر سال جون سے ستمبر میں بھارت اور نیپال میں برسات کے موسم میں تیز بارش کے باعث سیلاب آنا عام ہیبھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں تیز بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

اس ریاست میں چار برس قبل سیلابی ریلوں نے 124 افراد کی جان لے لی تھی اور 6 ملین افراد کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا تھا۔بھارت کے ہمسایہ ملک نیپال میں گزشتہ دو روز کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث 58 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور کئی گاوٴں پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ہر سال جون سے ستمبر میں بھارت اور نیپال میں برسات کے موسم میں تیز بارش کے باعث سیلاب آنا عام ہے جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

نیپال میں گزشتہ دو روز کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث 58 افراد ہلاک ہوگئے ہیںآ سام کے وزیر برائے وسائل پانی نے بتایا ہے کہ ” منگل سے حالات مزید خراب ہو گئے ہیں اور اب تک دس لاکھ افراد ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔“ بھارت کے بھرمپترا دریا میں پانی کے تیز بہاوٴ نے اس علاقے کے 32 اضلاع کو متاثر کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں آسام میں 12 افراد پانی میں ڈوبنے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

سیلاب نے آسام کے نیشنل پارک کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے، سیلابی پانی کے باعث کئی جانور سٹرکوں پر آگئے تھے۔ پارک میں قائم جنگلات کے محکمہ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے،” 80 فیصد پارک سیلابی پانی کے نیچے ڈوب گیا ہے۔“ سیلاب کے باعث 20 ہرن پانی کے ریلے کے ساتھ بہہ گئے یا ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :