ترکی میں 149 سیکورٹی اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا

جمعرات 28 جولائی 2016 10:29

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جولائی۔2016ء) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد 149 سیکورٹی اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق برخاست ہونیوالوں میں بغاوت کی سازش میں ملوث جنرل اور ایڈمرلز سمیت ترک فضائیہ اور آرمی کے اہلکار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

128 میڈیا ہاؤسز کے بندش کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جن میں تین نیوز ایجنسیاں‘16 ٹی وی سٹیشنز‘ 23 ریڈیو اسٹیشنز‘ 45اخبارات‘15جریدے اور 29 پبلشر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :