ماسٹر اسلم کی آواز کہاں غائب ہوگئے ہیں؟

فیس بک ویڈیو کو دیکھ کر مشہور انڈین گلوکارہ لتا منگیشکر بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئی تھیں

بدھ 27 جولائی 2016 10:06

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جولائی۔2016ء )ہاں یہ کراچی کے وہی رکشہ ڈرائیو اسلم ہیں جن کی فیس بک ویڈیو کو دیکھ کر مشہور انڈین گلوکارہ لتا منگیشکر بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئی تھیں اور اس طرح ماسٹر اسلم راتوں رات شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔اپریل کے دوسرے ہفتے میں ماسٹر اسلم کی اپنے رکشے میں بڑے غلام علی کی ٹھمری ' یاد پیا کی آئے' کی ویدیو فیس بک پر وائرل ہوئی اور لتا جی نے بھی اسے دیکھا۔

لیجنڈ گلوکارہ نے فوری طور پر اس کلپ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا " ابھی ابھی مجھے کسی نے یہ ویڈیو بھیجی، یہ کوئی رکشہ چلانے والا ہے، جسے سن کر میں حیران ہوگئی، آپ بھی سنیئے، میں دل سے چاہتی ہوں کہ یہ فنکار رکشہ نہ چلائے بلکہ مائیک کے سامنے کھڑا ہو"۔لتا منگیشکر کی جانب سے ماسٹر اسلم کی صلاحیت کو سراہنے پر پاکستانی میڈیا کی جانب سے ہسٹریائی ردعمل سامنے آیا، پلک جھپکنے میں اسلم لگ بھگ ہر ٹیلی ویڑن چینیل پر انٹرویوز دینے لگیں، لتا جی کی ستائش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وعدہ کرنے لگے کہ وہ ریاض کو جاری رکھیں گے، جو کہ ان کی مالی مشکلات کے باعث متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایسا انہوں کیا بھی، اور وہ واقعی ایک خاص گلوکار ہیں، ایسے گلوکار جو موسیقی کے بارے میں جانتے ہیں اور آپ کو کسی غلط نوٹ پر ٹوک سکتے ہیں۔ٹی وی چینیلز کو انٹرویوز کے دوران اسلم سے یہ وعدے کی گئے کہ ان کی زندگی میں اب بہتر تبدیلی آئے گی۔ایک موقع پر انڈین گلوکار دلیر مہدی نے کہا کہ وہ ایک فلیٹ اسلم کے لیے عید کے تحفے کے طور پر خرید کر دیں گے، انہوں نے اسلم کو کہا کہ وہ پاکستان کے کسی بھی شہر میں اپارٹمنٹ خرید سکتے ہیں۔اسی طرح میڈیا میں یہ وعدے بھی کیے گئے کہ اسلم کا مشکل دور اب ختم ہوگیا اور اب وہ پرسکون زندگی گزار سکیں گے، جس کے بعد وہ صرف اپنی آواز پر ہی توجہ مرکوز کرسکیں گے۔ کیا یہ وعدے پورے ہوے؟ آخر ماسٹر اسلم اچانک شوبز کی دنیا سے کہاں غائب ہوگئے؟

متعلقہ عنوان :