وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی نے سرکاری سیکیورٹی گارڈ کو سرعام سڑک پر کان کر تشدد کا نشانہ بناڈالا

بدھ 27 جولائی 2016 10:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جولائی۔2016ء) وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی نے تعلیمی ادارے کو ذاتی سلطنت بنالیا‘ طاقت کے نشے سے چور وائس چانسلر نے سرکاری سیکیورٹی گارڈ کو سرعام سڑک پر کان پکڑوا کر تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔ ظلم و جبر کی علامت وائس چانسلر کے اقدام کو دیکھنے کے باوجود یونیورسٹی کے عملے میں کسی میں روکنے کی ہمت نہ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی رائے ریاض احمد نے یونیورسٹی میں اپنی ذاتی سلطنت قائم کر رکھی ہے اور ایک بادشاہ کے جیسے یونیورسٹی کے نظام و چلایا جارہا ہے‘ وائس چانسلر کے ظلم کا نشانہ ائے روز کوئی نہ کوئی بنتا رہتا ہے۔ چند روز قبل وائس چانسلر رائے ریاض احمد نے مبینہ طور پر نشے میں دھت حالت میں یونیورسٹی کے سیکیورٹی گارڈ و معمولی غلطی پر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر کے مطابق یونیورسٹی کے گیٹ سے کوئی غیر متعلقہ شخص سکیورٹی گارڈ کی موجودگی مین داخل ہوا تھا جبکہ سکیورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوتے ہیں آپ اس کو چیک کرسکے ہیں کہ یونیورسٹی میں کوئی داخل نہیں ہوا۔ اگر ایسا ہے تو وہ شخص یونیورسٹی میں کہاں غائب ہوسکتا ہے۔ پہلے کیمروں کی فوٹیج چیک کرلی جائے اس کے بعد مجھے سزا سنائی جائے جبکہ وائس چانسلر نے سیکیورٹی گارڈ کی سنی ان سنی کرتے ہوئے اسے سرعام سڑک پر کان پکڑوا دیئے اور اپنے ذاتی سیکیورٹی گارڈ سے اس کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بناڈالا۔

ظلم و جبر کی علامت وائس چانسلر نے اس جیسے پہلے بھی کئی اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے وہ یونیورسٹی میں ظالم اور جابر کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔ اس سارے واقعے کو دیکھنے کے باوجود کسی بھی یونیورسٹی عملے کے فرد میں ہمت نہ ہوئی کہ وہ وائس چانسلر کو تشدد سے روک سکے اور واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا کہہ سکے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی نے موقف دیتے ہوئے بتایاکہ میں ہیڈ آف یونیورسٹی ہوں مجھے ایسے اقدام کا اختیار حاصل ہے۔ یونیورسٹی میں غیر متعلقہ افراد کی موجودگی سے کوئی بھی واقعہ پیش آسکتا ہے فوری طور پر میں نے جو مناسب سمجھا وہ کیا۔

متعلقہ عنوان :