کراچی میں رینجرز کی برنس روڈ پر کاروائی،سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب سے زمین میں دفن اسلحے کی 8بوریاں برآمد

بدھ 27 جولائی 2016 10:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جولائی۔2016ء) کراچی کے علاقے برنس روڈ میں رینجرز نے سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب پلاٹ میں اسلحہ دفن ہونے کی اطلاعات پر کاروائی کرکے اسلحے کی 8بوریاں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر برنس روڈ گلی نمبر 2کا محاصر کیا ،ملزم نے علاقے میں زیر زمین اسلحہ دفن ہونے کا اعتراف کیا تھا،جس پر سیاسی جماعت کے سیکٹرآفس کے قریب نشاندہی کی گئی جگہ کی کھدائی کی گئی جہاں سے اسلحے کی 8بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی پر فائرنگ سے پاک فوج کے 2جوان شہید ہوگئے تھے جس کے بعد سیکیورٹی ذرائع کا کہناتھا کہ کراچی میں کاروائی کو تیز کیا جائے گاجس کے رینجرز نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔

متعلقہ عنوان :