اداکارہ حمزہ علی عباسی نے فیس بک پر دوبارہ کشمیریوں کی حمایت کردی

بدھ 27 جولائی 2016 09:57

 لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جولائی۔2016ء )حمزہ علی عباسی کے فیس بک پروفائل پر بین کو تین روز گزرنے کے بعد اٹھا لیا گیا ہے تاہم پابندی ہو یا نہ ہو مگر پاکستانی ادارہ کشمیر کے حوالے سے اپنی آواز اٹھانے کیلئے پرعزم ہیں۔تین دن قبل حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا ' مزید تین دن کی پابندی عائد، کیا اب فیس بک ہمیں بتائے گی کہ کون دہشتگرد ہے کون نہیں"۔

فیس بک کی جانب سے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی انڈین فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے حوالے سے پوسٹس پر حمزہ علی عباسی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔اب اس پابندی کو اٹھا لیا گیا ہے اور اس کے اٹھتے ہی حمزہ علی عباسی نے فیس بک پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیا جس پر ان کا کہنا تھا " ڈئیر فیس بک، پابندی اٹھانے کیلئے شکریہ، مارک زکربرگ اور مغرب ہمارے لیے یہ وضاحت کرنے کی کوشش کررہے ہین کہ کون دہشتگرد ہے کون نہیں۔

(جاری ہے)

یا تو ہم غلاموں کی طرح ان سے اتفاق کریں کہ فلسطینی اور کشمیری دہشتگرد ہیں جبکہ اسرائیل اور انڈیا امن کے داعی ممالک ہیں، یا سچ کا ساتھ دیتے ہوئے بتائیں کہ بش ایک دہشت گرد ہے، بلیئر ایک دہشت گرد ہے، اسرائیل اور مودی حکومت دونوں دہشتگرد ہیں، کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوکر ان کے لیے بات کریں، کم از کم اتنا تو ہم کرسکتے ہیں"۔اس سے قبل حمزہ علی عباسی کے اکاؤنٹ کو برہان وانی کی حمایت میں اسٹیٹس لگانے پر بین کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :