لیبیا میں فرانسیسی فوجیوں کی موجودگی، یونٹی حکومت نے وضاحت طلب کر لی

بدھ 27 جولائی 2016 10:24

طرابلس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جولائی۔2016ء )شورش زدہ ملک لیبیا کی یونٹی حکومت نے فرانس سے وضاحت طلب کی ہے کہ اس کے فوجی لیبیا میں کیوں تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز یونٹی حکومت کے سربراہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس سے اس سلسلے میں باقاعدہ وضاحت دینے کیلئے کہا گیا ہے۔ بیان کے مطابق اس حوالے سے لیبیا میں تعینات فرانسیسی سفیر سے ملاقات میں یونٹی حکومت کے سربراہ فیاض السراج نے کہا کہ لیبیا کے مشرق میں فرانسیسی فوج کی موجودگی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔