بھارت میں خاتون سماجی کارکن اروم شرمیلا کا 16 سال بعد بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

بدھ 27 جولائی 2016 10:22

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جولائی۔2016ء) بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں بھوک ہڑتال کرنے والی سماجی کارکن اروم شرمیلا نے 16 سال بعد بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور میں نومبر 2000 میں فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 سماجی کارکنوں کی ہلاکت کے بعد اروم شرمیلا نے فوج کو حاصل خصوصی اختیارات کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور مسلسل 16 سال بعد بھی فوجی اختیارات ختم نہ کرنے کے بعد انہوں نے بھوک ہڑتال ختم کرنے اور الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اروم شرمیلا کو بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لئے ماضی میں کئی بارگرفتار، رہا اور پھر گرفتار کیا گیا اور یہاں تک کہ ان پر خودکشی کرنے کے بھی الزامات لگائے گئے تاہم ان کا صبر متزلزل نہ ہوسکا جب کہ اب انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :