مڈغاسکر، تقریب کے دوران گھر میں آگ لگنے سے سولہ بچوں سمیت 38 افراد ہلاک

منگل 26 جولائی 2016 10:40

انتا نناریوو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جولائی۔2016ء) افریقی ملک مڈغاسکر میں تقریب کے دوران گھر میں آگ لگنے سے سولہ بچوں سمیت 38 افراد ہلاک ہوگئے نجی ٹی وی کے مطابق مڈغاسکر میں ایک گھر میں تقریب جاری تھی کہ اسی دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے کے باعث دم گھٹنے سے 38 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن میں سولہ بچے بھی شامل ہیں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :