بھارتی میڈ یا مجھے دہشت گرد ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے :ڈاکٹر ذاکر نائیک

نائن الیون حملے سمیت دہشت گردوں کے ہرحملے کی مذمت کی ہے ، بیان

منگل 26 جولائی 2016 10:39

جدہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جولائی۔2016ء )بھارت کے معروف اسلامی سکالر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بھارتی میڈ یا مجھے دہشت گرد ثابت کر نے پر تلا ہوا ہے حالانکہ میں نے کبھی کسی لیکچر میں کوئی نفرت نہیں پھیلائی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میں نے نائن الیون حملے سمیت دہشت گردوں کے ہرحملے کی مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی لوگوں کو امریکہ کے خلاف ہتھیار اٹھانے کے لیے نہیں کہا۔ڈاکٹر ذاکر نے کہاکہ میں داعش کو اسلام کیخلاف سمجھتا ہوں ،معصوم لوگوں کو مارنا انسانیت کو مارنے کے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :