ہر مہاجر کو مشتبہ دہشتگرد نہ سمجھا جائے، جرمن وزیر داخلہ

منگل 26 جولائی 2016 10:37

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جولائی۔2016ء) جرمن وزیر داخلہ تھامس ڈیمیزیئر نے کہا ہے کہ ہر مہاجر کو مشتبہ دہشتگرد نہ سمجھا جائے۔ مقامی میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جرمن وزیر داخلہ نے کہا کہ اگرچہ مقدمات کی چھان بین میں تارکین وطن کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر مہاجر دہشتگرد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والے تازہ واقعات کے اصل محرکات کو جلد عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :