ناکام بغاوت کے بعد کریک ڈاوٴن جاری، اب ہدف وزارت خارجہ اور ترکش ایئرلائنز

منگل 26 جولائی 2016 10:37

استنبول( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جولائی۔2016ء )ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد جلاوطن رہنما فتح اللہ گولن کے حامیوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاوٴن جاری ہے۔ پیر کے روز وزیر خارکہ میولت چاوٴس آوٴلو نے کہا کہ وہ اپنی وزارت کو بھی گولن کے حامیوں سے پاک کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک مقامی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اس کریک ڈاوٴن کے تحت وہ وزارت خارجہ میں سفیروں تک کی سطح کے افسران کو معطل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ترک سفیروں کو فی الحال نہیں ہٹایا جائے گا، تاہم ان ہی کی سطح کے وہ افسر، جو ترکی میں وزارت خارجہ میں موجود ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب ترکش ایئرلائنز نے بھی فتح اللہ گولن سے تعلق کے شبے میں 211 افراد کو برخواست کرنے کا اعلان کیا ہے۔