دہشت گردانہ حملے، جرمنی میں پولیس کی موجودگی بڑھائی جائے گی، جرمنی

منگل 26 جولائی 2016 10:31

برلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جولائی۔2016ء )جرمنی میں ہوائی اڈوں، ٹرین اسٹیشنوں اور دیگر عوامی مقامات پر پولیس کی نفری میں اضافہ کیا جائے گا۔ جرمن وزیرداخلہ تھوماس ڈے میزیئر کے مطابق جرمن سرحدوں کے قریب تلاشی کے آپریشنز میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز ڈے میزیئر نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد عوامی مقامات کو زیادہ محفوظ بنانا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں جرمنی میں دہشت گردی کے چار واقعات پیش آئے۔ ڈے میزیئر نے کہا کہ انہوں نے وفاقی جرمن پولیس کو احکامات دیے ہیں کہ ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر عوامی مقامات پر تلاشی اور پوچھ گچھ میں بھی اضافہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :