ساراڑیوو ایئرپورٹ سے ’داعش کا رکن‘ گرفتار

19 سالہ بوسنیائی نوجوان کو استنبول سے وطن واپس لوٹنے پر گرفتار کیا گیا ، پولیس

منگل 26 جولائی 2016 10:31

ساراڑیوو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جولائی۔2016ء )بوسنیا کے دارالحکومت ساراڑیوو کے ہوائی اڈے سے شدت پسند تنظیم داعش کے ایک مشتبہ رکن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا اور پولیس کے مطابق 19 سالہ بوسنیائی نوجوان کو استنبول سے وطن واپس لوٹنے پر گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ یہ نوجوان ’دہشت گردی‘ اور ’منظم دہشت گرد گروہ سے تعلق‘ کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس نوجوان کا تعلق شمالی بوسنیائی علاقیمگلاج سے ہے اور اسے شدت پسندوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ مقامی میڈیا میں اس زیرحراست ملزم کا نام المیر زیمیچ لیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس نے سن 2014ء میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

متعلقہ عنوان :