کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان

اندرون سندھ موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

پیر 25 جولائی 2016 10:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جولائی۔2016ء ) کراچی شہر سمیت ساحلی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اندرون سندھ موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مطلع جزوی یا مکمل ابر آلود رہنے اور کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

شہرمیں جنوب مغربی سمندری ہوا 20 سے 40 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اندرون سندھ موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دادو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ ، بے نظیر آباد اور سکھر میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ ، جیکب آباد میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ ، حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ اور میرپور خاص میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :