آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی اور خصوصی نشستوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل

راجہ فاروق حیدر وزیراعظم،مشتاق منہاس کو سپیکر قانون ساز اسمبلی بنایا جائے گا ،ذرائع

پیر 25 جولائی 2016 09:52

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جولائی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی اور خصوصی نشستوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے،مصدقہ ذرائع کے مطابق راجہ فاروق حیدر کو وزیراعظم اور مشتاق منہاس کو سپیکر قانون ساز اسمبلی بنایا جائے گا، جبکہ خواتین نشستوں پر ناصرہ سدوزئی (راولاکوٹ)، سہرش شکیل (منگ) ،بیگم نسیمہ وانی مہاجرین، علماء و مشائخ کیلئے پیر علی رضا بخاری، ٹیکنوکریٹک نشست کیلئے عبدالخالق وسیع اور اوورسیز نشست کیلئے لندن میں مقیم شریف برادران کے قریبی دوست جاوید اقبال آف چکسواری کی منظوری دیدی گئی، اتحادی جماعت جے کے پی پی کی نبیلہ ارشاد کو ممبر اسمبلی بنایا جائے گا، جبکہ ترقیاتی ادارہ راولاکوٹ کیلئے ارشد نیازی کے نام کی منظوری دیدی گئی ہے۔