میونخ حملہ، اسلحے سے متعلق قوانین میں سختی کا امکان

پیر 25 جولائی 2016 10:30

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جولائی۔2016ء)جرمن حکومت نے عہد کیا ہے کہ اس بات کو ممکن بنایا جائے گا کہ میونخ حملے کی طرز کا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔ اس صورت حال کے پیش نظر اسلحے سے متعلق قوانین کو مزید سخت بنانے کی کوشش کی جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے جنوبی شہر میونخ میں ہونے والے خون ریز حملے کے بعد ملک میں یہ بحث شروع ہو چکی ہے کہ کس طور اس طرح کے واقعے کو دوبارہ ہونے سے روکا جا سکے۔

(جاری ہے)

چوں کہ اس حملے کے پیچھے مذہبی انتہا پسندی کا عمل دخل نہیں تھا، اور ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ ایک جنونی کی کارروائی تھی، برلن میں جرمن حکام اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ ا سلحے سے متعلق قوانین میں مزید سختی لائی جائے۔ واضح رہے کہ جرمنی کے اسلحے سے متعلق قوانین پہلے ہی اچھے خاصے سخت ہیں۔ جرمنی میں اسلحہ رکھنا اتنا آسان نہیں ہے۔ اس کو حاصل کرنے کے لیے شہریوں کو کئی امتحانات میں شرکت کرنا پڑتی ہے، اور کئی مراحل سے گزر کر ہی حکومتی عہدے دار اس بات کا فیصلہ کرتے ہیں کہ شہری کو اسلحہ دیا جائے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :