آزاد کشمیر کے الیکشن صاف شفاف نہیں ہوئے ،(ن) لیگ پاکستان میں بھی شفاف الیکشن نہیں ہونے دے ،پاکستان پیپلز پارٹی
چودھری نثار بینرز لگوا کر نواز شریف کی چھٹی اور خود وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت سے سمجھوتہ نہیں ہوگا اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے ، ہماری حکومت کی جانب سے بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سر دار لطیف کھوسہ کی دبئی میں پیپلز پارٹی کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو
پیر 25 جولائی 2016 10:16
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جولائی۔2016ء )سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرمیں صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوئے ، شفاف الیکشن نہ کرانا نواز لیگ کا طرہ امتیاز بن چکا ہے،(ن) لیگ پاکستان میں بھی شفاف الیکشن نہیں ہونے دے گی ۔انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں آمریت کو دعوت دینے والے بینرز چوہدری نثار نے لگوائے تا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف میں اختلافات پیدا ہو جائیں اور وہ خود وزیر اعظم بن جائیں، پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت سے سمجھوتہ نہیں ہوگا اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔
دبئی میں پیپلز پارٹی کے اجلاس سے قبل میڈ یا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اہم رہنماؤں کو طلب کیا ہے تاکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر لائحہ عمل طے کیا جائے۔(جاری ہے)
لطیف کھوسہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے ،کشمیروں کو گھروں میں محصور کردیا گیا جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے لیکن ہماری حکومت کی جانب سے بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کو تو مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا خیال نہیں لیکن پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں ،کشمیرپاکستان کی شہہ رگ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ بھی خاموش ہے ،یہی واقعات اگر یورپ میں ہوتے تو اقوام متحدہ چیخ اٹھتا اور فوری طور پر کوئی اقدام کرتا۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان میں دو ماہ تک کوئی وزیر اعظم نہیں تھا ،اس دوران دہشت گردی کے واقعات بڑھے ،وفاقی حکومت سارا الزام کراچی پر ڈال دیتے ہیں حالانکہ پنجاب میں کوئی دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہیں بلکہ یہ جرائم کی آماجگاہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاناما لیکس کے معاملے پر قوم دھرتی ماں کو لوٹنے والوں کا حساب چاہتی ہے ،اس معاملے پر شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ بد قسمتی سے نواز شریف نے ادارے بھی غیر فعال کردئیے ہیں ،اس لیے شریف برادران کے خلاف کرپشن پر آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ رینجرز کے قیام اور اختیارات کامعاملہ حل ہو جائے گا ،وزیراعلیٰ سندھ چیف ایگزیکٹو ہیں ،وہ رینجرز کو قانون کے مطابق بلا سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کراچی میں اچھا کا کر رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مشاورت سے آج یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ کراچی میں امن میں پولیس کا کوئی کردارنہیں ،شہر میں پولیس اور رینجرز مل کر بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ذراصبر رکھیں اور دھمکیاں دینے سے گریز کریں ،ہم اپنا فرض بخوبی جانتے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 25 جولائی 2016 کی مزید خبریں
-
چوہدری شجاعت پھر متحرک،7 اگست سے قبل پی پی اور پی ٹی آئی قیادت سے ملاقاتوں کا امکان
-
آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی اور خصوصی نشستوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل
-
خیبر پختونخوا میں بدامنی کا راج ،اے این پی کا وزیر اعلی سے استعفے کا مطالبہ
-
سینٹ قائمہ کمیٹی سیفران کا اجلاس
-
وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کو بکرے کا گوشت دہی،جوسز چکن سبزیاں اور پاکستانی روٹی فراہم کرنے کے انتظامات کرلئے
-
سکھر، خورشید احمد شاہ کااچانک سول اسپتال کادورہ،مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
حافظ آباد،غریب محنت کش پرتشددکرکے ویڈیو”یوٹیوب“پرلوڈکرنے والاگروہ گرفتار
-
کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان
-
پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کا وزیراعلیٰ سندھ کو تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ ، صوبائی کابینہ میں بھی ردوبدل کیا جائے گا
-
قائم علی شاہ کو ناسازی طبیعت کی وجہ سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو آئندہ ہفتے وطن واپس آکر مشاورت سے نئے وزیراعلیٰ اور کابینہ کے فیصلے کریں گے،فرحت اللہ بابر
-
افغان صوبے ننگر ہار میں ڈورن حملہ، لشکر اسلام کا امیر ہلاک، افغان طالبان اور انٹیلی جنس نے منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق کردی
-
کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ انڈیا نہیں کشمیری کریں گے، سرتاج عزیز
-
آزاد کشمیر کے الیکشن صاف شفاف نہیں ہوئے ،(ن) لیگ پاکستان میں بھی شفاف الیکشن نہیں ہونے دے ،پاکستان پیپلز پارٹی
-
کشمیر میں پہلے امن پھر جس سے بات کرنی ہو گی کریں گے،پاکستان کو اپنی سوچ بدلنی چاہئیے،راجناتھ سنگھ
-
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے رہنما ووزیر زینگ ژیاؤ سانگ کا بیجنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے اعزاز میں عشائیہ
-
حکومت اور تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر ٹکرانے کیلئے تیار
-
کراچی،متحدہ رہنما وسیم اخترسے تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم
-
کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں،سراج الحق
-
ملک میں جہیز اور عروسی تحائف پر پابندی بارے قانون سازی نہ ہوسکی
-
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں خاتون رکن کی تقرری متوقع
-
پرانا دمشق میں باغیوں کے راکٹ حملے میں 8 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی
-
میونخ حملے کی ملزم ایک سال سے منصوبہ بندی کر رہا تھا‘ جرمن حکام
-
بنگالی اداکارہ پوجا ایچ نے خودکشی کر لی
-
میونخ حملہ، اسلحے سے متعلق قوانین میں سختی کا امکان
-
شام، حلب میں چار اسپتالوں پر شامی اور روسی طیاروں کے فضائی حملے
-
سعودی عرب کے سابق جنرل کی اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں
-
کپاس سے کرنسی نوٹ تک یورو کیسے بنایا جاتا ہے،(ای سی بی) نے پچاس یورو کے نوٹ بنانے کا مکمل طریقہ کار بتا دیا
-
بھارت میں مودی کی حکومت آنے کے بعد ہندو انتہا پسندی شدت اختیار کرگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.