سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان
دبئی اجلاس میں سندھ کے وزیرداخلہ اوروزیرخوراک سمیت 5 سے 6 وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جانے کابینہ میں کئی نئی چہروں کو سامنے لائے جانے کاامکان
اتوار 24 جولائی 2016 10:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2016ء)سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے دبئی ہونے مشاورتی اجلاس میں سندھ کے وزیرداخلہ اوروزیرخوراک سمیت 5 سے 6 وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جانے کابینہ میں کئی نئی چہروں کو سامنے لائے جانے کاامکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سہیل انور سیال سے وزارت داخلہ کا قلمدان واپس لے کر سینئر وزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو کو یہ ذمہ داری دی جاسکتی ہے ۔
اسی طرح صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گیان چند اسرانی جن کے پاس اس وقت کئی اور بھی وزارتیں ہیں ان پر وزارتوں کا بوجھ کم کرکے نئے لوگوں کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ وزیر بے محکمہ میر ہزار خان بجارانی کو پارٹی قیادت بہت ان کی سینارٹی اور پارٹی کے لئے خدمات کے پیش نظر انہیں کوئی بہتر وزارت دینے کی خواہاں ہے۔(جاری ہے)
وزیر خوراک سید ناصر حسین شاہ کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ ان کی وزارت بھی تبدیل کی جارہی ہے جبکہ دوبئی اجلاس کے نتیجے میں ، میر نادر مگسی ،ضیاالحسن لنجاراوردادو سے کچھ عرصے قبل ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے عبدالعزیز جونیجو کو سندھ کابینہ میں شامل کئے جانے کی توقع ہے جبکہ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی خورشید جونیجو کا نام بھی لیا جارہا ہے کہ ممکن ہے ان کی قسمت کا ستارہ بھی چمک جائے اور وہ وزیر بن جائیں۔
زرائع کا کہنا ہے کہ جن صوبائی وزراء کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں رہی ہے انہیں موجودہ ذمہ داریوں سے سبکدوش بھی کیا جاسکتا ہے ۔زرائع نے سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے امکانات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ سید قائم علی شاہ اپنے تجربے اور تحمل مزاجی کے باعث اب تک اہم حلقوں اور پیپلز پارٹی کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے رہے ہیں اور تمام متعلقہ حلقوں میں بڑے احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ سندھ کے مخصوص سیاسی اور انتظامی ماحول میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے لئے یہ بہت مشکل فیصلہ ہوگا کہ وہ اس مرحلے پر وزیر اعلیٰ کو تبدیل کرے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 24 جولائی 2016 کی مزید خبریں
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ
-
امن و امان کے مکمل قیام تک کراچی آپریشن جاری رکھا جائیگا،صدرممنون
-
بہن کی قربانی رنگ لے آئی، وزیر اعلی کا سمیعہ مجاہد کی بہن کیلئے بھی ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
تحریک انصاف احتجاجی تحریک کا آغاز خیبر پختونخوا سے کیا جائیگا، پرویز خٹک
-
کسٹم حکام نے بے نظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر 4افراد کو حراست میں لے کر ان سے 1645موبائل فون قبضہ میں لے لئے
-
کراچی،سپریم کورٹ کے حکم پرصوبائی محکمہ داخلہ سندھ نے پیرول افسرکی معطلی کے بعد2000ء سے پیرول پررہا ملزمان کی فہرستیں تیارکرناشروع کردیں
-
ایک رات کی دولہن کی پر اسرار موت ، شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی
-
سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان
-
سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس، رینجرز اختیارات ، پانامہ لیکس اور آزاد کشمیر الیکشن سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر غور
-
بھارتی وزیر خارجہ کو وزیراعظم میاں نواز شریف کا بیان پسند نہ آیا
-
افغان دارالحکومت کابل میں 2 خودکش حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 80 ہوگئی، 200 سے زائد زخمی
-
پاکستان فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی روسی کرنل جنرل وکٹر بوڈریو سے ملاقات
-
نیپراکا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی2.33روپے فی یونٹ سستی کرنے کافیصلہ
-
مقبوضہ جمو ں وکشمیر میں حالت بدستور کشیدہ ، جاں بحق افراد کی تعداد 51 ہوگئی
-
ایبٹ آباد،اسامہ بن لادن کمپاؤنڈاراضی کی ملکیت پرتنازعہ
-
پاکستان بلاتعطل سرحدی کارروائیوں میں ملوث دہشتگرد گروپوں کیخلاف اقدامات کرے ، ایران
-
طالبان کے کوئٹہ میں دفاتر ہیں جہاں و ہ کھلم کھلا بھرتیاں کر رہے ہیں ،افغان صدر کا الزام
-
کرپشن کے خلاف بل پر حکومت نے ساتھ دیا تو حکومت مخالف چلنے والی تحریکیں شائد رک جائیں،
-
ترکی میں غیر قانونی طریقے سے آئے پاکستانی مسافروں کو تصدیق کے بعد پاکستان بھیجا جائے گا ، پتہ چل سکے یہ لوگ پاکستانی ہیں بھی یا نہیں
-
7 اگست سے تحریک احتساب شروع،پہلے فیز میں پہلی ریلی نکالی جائیگی،عمران خان
-
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ڈاکٹر عاصم حسین پر مبینہ تشدد ،مبینہ الزامات پر تشویش، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا
-
کابل:طالبان رہنما ملا شکور کے جنازے کے دوران تصادم،کم از کم دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے
-
ترکی میں حکومت مخالف لیڈر فتح اللہ گولن کے بھتیجے کو گرفتار کر لیا گیا
-
فرانس کی عدالت کا آئی ایم ایف کی سربراہ کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم
-
ترکی: ہزاروں نجی سکولوں اور تنظیموں کو بند کرنے کا حکم
-
اردوان کے283 محافظ گرفتار، بغاوت کا خطرہ ٹلا نہیں، ترک حکومت
-
شامی صدر بشارالاسد کو بہرصورت اقتدار سے ہٹایا جائے گا، سعودی عرب، امریکہ متفق
-
شامی حدود میں قائم امریکی اڈہ روسی طیاروں کی بمباری سے تباہ
-
میونخ میں ہلاک ہونے والوں کے غم نے دل بوجھل کر دیے، میرکل
-
میونخ حملے میں ملوث نوجوان قتل عام کرنے کے جنون کا شکار تھا، میونخ پولیس
-
اداکارہ سنی لیون کے خلاف مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.