اداکارہ سنی لیون کے خلاف مقدمہ درج

ممبئی میں ایک کبڈی میچ سے قبل مبینہ طور پر ہندوستانی قومی ترانہ غلط پڑھ گئیں

اتوار 24 جولائی 2016 11:17

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2016ء ) ممبئی میں ایک کبڈی میچ سے قبل مبینہ طور پر ہندوستانی قومی ترانہ غلط پڑھنے پر بولی وڈ اداکارہ سنی لیون کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون پر دہلی کے ایک رہائشی نے قومی ترانہ غلط پڑھنے کا الزام لگایا جس کے بعد اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں اداکارہ کے خلاف شکایت بھی درج کروائی۔

(جاری ہے)

مقدمہ میں سنی لیون پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے قومی ترانے میں 'سندھ' کو 'سندھو' پڑھا، یہ بھی الزام لگایا گیا کہ قومی ترانہ پڑھے جانے کے دوران دو کیمرا مین مسلسل فوٹیج بنانے کے لیے اپنی جگہ تبدیل کررہے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے خلاف بھی کولکتہ میں پاکستان اور ہندوستان کے میچ سے قبل مبینہ طور پر ہندوستانی قومی ترانہ غلط پڑھنے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواستیں جمع کروائیں گئی تھیں۔

درخواست میں امیتابھ بچن پر قومی ترانہ پڑھنے میں "غلط الفاظ۔" استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اسے اصل دورانیے سے 30 سیکنڈ پہلے ختم کرنے کا ابھی الزام عائد کیا گیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق امیتابھ نے قومی ترانہ ایک منٹ 22 سیکنڈ میں پڑھا جبکہ اس کا اصل دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :