نیپراکا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی2.33روپے فی یونٹ سستی کرنے کافیصلہ

اتوار 24 جولائی 2016 10:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2016ء)نیپرانے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی2.33روپے فی یونٹ سستی کرنے کافیصلہ کرلیا،28جولائی کومنظوری دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

نیپراحکام کے مطابق جون میں بجلی کی پیداوارپرفیول لاگت4.48روپے آئی جبکہ تقسیم کارکمپنیوں نے صارفین سے 2.33روپے سے زائد6.82روپے وصول کئے ،سی پی پی اے نے جون میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2.33روپے کمی کی درخواست کی ہے اور28جولائی کواس کی منظوری دی جائے گی ،اس فیصلے سے صارفین کو15ارب روپے واپس ہوں گے