سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس، رینجرز اختیارات ، پانامہ لیکس اور آزاد کشمیر الیکشن سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر غور

پیپلزپارٹی نے سندھ میں رینجرزکے اختیارات کامعاملہ آئینی اصولوں سے مشروط کردیا

اتوار 24 جولائی 2016 10:52

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2016ء ) سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا جس میں رینجرز اختیارات ، پانامہ لیکس اور آزاد کشمیر الیکشن سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو دبئی میں آصف علی زرداری کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلا س ہوا۔

اجلاس میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، لطیف کھوسہ ، فریال تالپور، رحمان ملک اور سہیل انور سیال سمیت دیگر رہنماوٴں نے شرکت کی۔ اجلاس میں رینجرز اختیارات، پانامہ لیکس ، آزاد کشمیر اور دیگر ملکی سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں رینجرزکے اختیارات کامعاملہ آئینی اصولوں سے مشروط کردیا،جرائم پیشہ افرادکی سپورٹ بھی نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے دبئی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ رینجرزکے اختیارات کافیصلہ قانون کے مطابق ہوگا،امن وامان صوبائی معاملہ ہے ،اب وفاق کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔پیپلزپارٹی نے اسدکھرل کے معاملے میں بھی غیرجانبداررہنے کافیصلہ کیاہے اوریہ بھی فیصلہ ہواہے کہ جرائم پیشہ افرادکی سپورٹ نہیں کی جائے گی