حکومت سندھ نے پیپلز پارٹی کے تمام ایم پی ایزکوکراچی طلب کرلیا

بلاول بھٹوزرداری ملاقات کرنگے جس میں ان سے صوبہ کے اہم ایشوز خصوصاً رینجرز کے مسئلہ پررائے لی جائے گی

ہفتہ 23 جولائی 2016 10:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جولائی۔2016ء)حکومت سندھ نے اپنی پارٹی کے تمام ایم پی ایزکوکراچی طلب کرلیاہے سندھ کے سینئروزیرنثااحمدکھوڑوبے پی پی کے تمام ایم پی ایزسے کہاہے کہ وہ فوری طورپرکراچی پہنچیں جہاں ہفتہ کوپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ان سے ملاقات کرنگے جس میں ان سے صوبہ کے اہم ایشوزخصوصاًرینجرزکے مسئلہ پررائے لی جائے گی بعدازاں سابق صدرآصف علی زرداری وڈیولنک کے ذریعہ خطاب کریں گے اور ان سے صوبہ کے سیاسی وانتظامی ایشوزپربات چیت کریں گے ذرائع نے بتایاہے کہ حکومت سندھ ضرورت پڑنے پرسندھ اسمبلی کابھی اجلاس بلاسکتی ہے تمام ایم پی ایزکراچی پہنچناشروع ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :