مسجد کی تعمیر کی اجازت نہ دینے پر امریکی شہر کے خلاف مقدمہ

شہر کی انتظامیہ نے مسلمانوں کو ایک مسجد کی تعمیر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا

ہفتہ 23 جولائی 2016 10:39

مشی گن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جولائی۔2016ء )مسجد کی تعمیر کی اجازت نہ دینے پر امریکی شہر کے خلاف مقدمہ امریکی وزارت انصاف نے مسلمانوں کے خلاف مذہبی تعصب کے الزام میں پینسلوانیا کے ایک شہر کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ اس شہر کی انتظامیہ نے مسلمانوں کو ایک مسجد کی تعمیر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ریاست مشی گن میں ڈیئربورن کے مقام پر امریکا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ لاگت سے تعمیر کی جانے والی مسجدریاست پینسلوانیا کے سب سے بڑے شہر فلاڈیلفیا سے جمعہ بائیس جولائی کو ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق اہم بات یہ ہے کہ یہ مقدمہ مسلمانوں کی کسی تنظیم نے دائر نہیں کیا بلکہ اس کا محرک خود واشنگٹن میں ملکی محکمہ انصاف ہے۔

صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران امریکا میں خطرناک حد تک اسلام مخالف جذبات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

(جاری ہے)

کئی رپورٹس کے مطابق نائن الیون کے بعد سے اس وقت مسلمانوں کے خلاف جرائم میں 500 گنا اضافہ ہوا ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما نے بدھ تین فروری کو ریاست میری لینڈ کی ایک مسجد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام پر حملے تمام مذاہب پر حملوں کے مساوی ہیں وفاقی وزارت انصاف کے مطابق یہ مقدمہ فلاڈیلفیا کے نواح میں ایک قدرے چھوٹے شہر بَین سَیلم (Bensalem) کی انتظامیہ کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔

اس مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ 2014ء میں مقامی مسلمانوں کو ایک مسجد کی تعمیر کی اجازت دینے سے انکار پر اس شہر کی مقامی حکومت مسلمانوں کے خلاف مذہبی بنیادوں پر امتیازی برتاوٴ کی مرتکب ہوئی۔