کھیلوں کی دنیا میں ڈوپنگ کی کوئی جگہ نہیں، پوٹن

ہفتہ 23 جولائی 2016 10:37

ماسکو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جولائی۔2016ء )روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ کھیلوں میں ڈوپنگ کی کوئی جگہ نہیں بنتی۔ انہوں نے ملک میں کھیلوں کے شعبے میں کارکردگی میں اضافے کے لیے غیرقانونی ادویات کے استعمال کو روکنے کے لیے ایک نئے کمیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعے کے روز ملکی کابینہ سے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ یہ نیا کمیشن مکمل اختیارات کا حامل ہو گا۔ انہوں نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ایک اعزازی رکن ویتالی سمیرنوف کو اس کمشین کا سربراہ نامزد کیا ہے۔ واضح رہے کہ روسی کھلاڑیوں کو رواں برس ہونے والے ریو اولمپکس میں شرکت کے حوالے سے پابندیوں کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :