سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے ملتی ہے،مریم نواز

ہفتہ 23 جولائی 2016 10:32

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جولائی۔2016ء ) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے ملتی ہے ، نواز شریف جہاں کے ہیں وہاں واپس آگئے وہ جہاں سے گزرتے ہیں جلسہ ہوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں وہ جہاں کے ہیں وہاں واپس آگئے ہیں نواز شریف اپنے عوام میں واپس آئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نواز شریف کے جانے کی پہلے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی نواز شریف کے جاتے ہی وہاں کے عوام کا ہجوم امڈ آیا وہ جہاں سے گزرتے ہیں وہاں جلسہ ہوجاتاہے انہوں نے کہا کہ سیاست میں کامیابی دھرنوں سے نہیں عوام کیلئے کچھ کرنے سے ملتی ہے

متعلقہ عنوان :