داعش میں شمولیت یا مخالفت، پاکستانی شہریوں کے بیرون ملک جانے کا انکشاف، وزارت داخلہ نے تین خواتین سمیت اٹھارہ افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے

ہفتہ 23 جولائی 2016 10:32

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جولائی۔2016ء ) پاکستانی شہریوں کے داعش کے حق یا مخالفت میں لڑنے کیلئے بیرون ملک جانے کے انکشاف پر وزارت داخلہ نے تین خواتین سمیت اٹھارہ افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی جانب سے ایک کارروائی میں پاکستان سے شہریوں کے داعش کے حق یا مخالفت میں لڑنے کے لئے بیرون ملک جانے کا انکشافہوا ہے یہ افراد پاکستان سے عراق اور شام گئے ہیں جس کے بعد ان افراد کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے ان اٹھارہ افراد میں تین خواتنی بھی شامل ہیں ای سی ایل میں جن افراد کے نام ڈالے گئے ان میں چودہ کا تعلق لاہور دو کا گجرات اور ایک کا فیصل آباد سے ہے

متعلقہ عنوان :