مقروض سری لنکن ایئر لائنز کا نئے ایئر بس طیارے پَٹے پر پاکستان اور ایران کو دینے کا فیصلہ

سری لنکن ایئر لائنز کو اس وقت مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر مالی نقصانات کا سامنا

جمعہ 22 جولائی 2016 10:18

کولمبو،اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء )انتہائی حد تک مقروض سری لنکن ایئر لائنز نے اپنے نئے ایئر بس طیارے پَٹے پر پاکستان اور ایران کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح آئندہ پاکستانی فضائی کمپنی پی آئی اے کی کئی مسافر پروازوں کے طیارے اور عملہ سری لنکن ہوں گے۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے جمعرات اکیس جولائی کو موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکن ایئر لائنز کو اس وقت مجموعی طور پر قریب ایک ارب ڈالر کے مالی نقصانات کا سامنا ہے، جنہیں پورا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اس ایئر لائن نے اب اپنے نئے ایئر بس طیارے دوسرے ملکوں کو پَٹے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ ملک پاکستان اور ایران ہیں۔سری لنکا کے سرکاری صنعتی اور کاروباری اداروں کی ترقی کے وزیر کبیر ہاشم نے آج کولمبو میں کہا، ”ہم عنقریب ہی پاکستان کی سرکاری فضائی کمپنی پی آئی اے کے ساتھ کم از کم ایک ایئر بس A330 طیارے کی لیز کا معاہدہ طے کرنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

“کبیر ہاشم نے کہا کہ اس طیارے کو ایک ایئر لائن کے طور پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز چلائے گی لیکن اس کا عملہ سری لنکن ہو گا اور اس مسافر طیارے کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کا مرکز برطانوی دارالحکومت لندن ہو گا۔

سری لنکا کے اس وزیر نے بتایا کہ یہ طیارہ لاہور اور اسلام آباد کی طرف تجارتی پروازوں کیلئے استعمال کیا جائے گا اور ’ہماری پی آئی اے کے ساتھ اس بارے میں بات چیت بھی جاری ہے کہ سری لنکن ایئر لائنز پی آئی اے کو کم از کم تین اور A330 طیارے بھی پَٹے پر فراہم کر سکے‘۔ایران ایئر بھی سری لنکن ایئرلائنز کے ایئر بس مسافر طیارے پٹے پر حاصل کرے گیسری لنکن ایئر لائنز کا مجموعی کاروباری خسارہ اس وقت 993 ملین امریکی ڈالر کے برابر ہو چکا ہے اور اسی وجہ سے یہ فضائی کمپنی آئندہ مہینوں میں نہ صرف کئی یورپی شہروں کیلئے اپنی مسافر پروازیں بند کر دینے کا ارادہ رکھتی ہے بلکہ اپنے کاروبار میں اضافے کیلئے نئے تجارتی ساتھیوں کی تلاش میں بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :