بارودی شہر کے بعد عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیدیا

جمعہ 22 جولائی 2016 10:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء) بارودی شہر کے بعد عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیدیاہے صوبائی دارلحکومت پشاور کو تو پھولوں کا شہر کہا جاتا ہے تاہم 13سال سے جاری دہشت گردی نے پشاور شہر کو پھولوں کے بجائے بارودی شہر بنا دیا ہے ۔ دہشتگردی تو رک گئی ہے تاہم کارخانوں اور گاڑیوں کے دھوئیں نے شہر کی آب و ہواء کو آلودہ کردیاہے ۔

(جاری ہے)

فضائی آلودگی کے بارے میں جاری کردہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں ہر کیوبک میٹر رقبے پر آلودگی کے 540زرات پائے گئے ہیں ۔ کراچی میں 286زرات ، روالپنڈی میں 448زرات پائے گئے ہیں۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں اور رواں مالی سال سب سے کم بجٹ ماحولیاتی آلودگی کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ دہشت گردی نے صوبائی دارلحکومت پشاورکو بری طورپر متاثرکیا ہے ۔ جبکہ اب آلودگی نے بھی اسے بری طورپرمتاثرکردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :