اسلام آباد ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت لاء ریویو کمیٹی کا اہم اجلاس

اجلاس میں غیرت کے نام پر قتل کے قوانین کا ترمیمی بل اور ریپ قوانین کی کریمنیل لاء ترمیم بل پر بات چیت

جمعہ 22 جولائی 2016 10:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت لاء ریویو کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا اجلاس میں غیرت کے نام پر قتل کے قوانین کا ترمیمی بل اور ریپ کے قوانین کی کریمنیل لاء ترمیم بل پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نوٹ کیا گیا کہ ان دونوں بلوں پر سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہے اور ان دونوں بلوں کو اگست 2016 میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے غیرت کے نام پر قتل اور خواتین کی بے حرمتی کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور حکومت ان برائیوں کو معاشرے سے صاف کرنا چاہتی ہے ۔ اس طرح کے قوانین سے ان واقعات کی روک تھام میں مدد مل سکے گی ۔

متعلقہ عنوان :