قندیل بلوچ کے قتل پر بہت افسوس ہوا ہے وہ عاقل اور بالغ لڑکی تھی اس کو اپنی مرضی کے مطابق جینے کا حق حاصل تھا،سینیٹر حمد اللہ کی گفتگو

جمعہ 22 جولائی 2016 10:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء) سینیٹر حمد اللہ نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل پر بہت افسوس ہوا ہے وہ عاقل اور بالغ لڑکی تھی اس کو اپنی مرضی کے مطابق جینے کا حق حاصل تھا اور اس نے اپنی زندگی کی راہوں کا خود فیصلہ کیا تھا غیرت کے نام پر اس کا ناحق قتل کیا گیا گزشتہ روز خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر حمداللہ نے کہاکہ ہر شہری اور ہر انسان اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا حق رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا نے قندیل کو شہریت دی اور یہی شہرت اس کے قتل کا باعث بنی ۔انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے بنائے جانے والے قانون پر ہم ولی کی طرف سے معافی کے حق میں ہیں کیونکہ شریعت نے اس کا حق دیا ہے اور ریمنڈ ڈیوس کیس میں یہی حق استعمال کر کے ریمنڈ ڈیوس کو رہائی دلائی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :