حیدر آباد کے قریب حساس اداروں کی کاروائی ،محمد علی عرف اسد کھرل گرفتار

جمعہ 22 جولائی 2016 10:15

کراچی/حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء )سندھ رینجرز نے حیدر آباد کے قریب کاروائی کرتے ہوئے محمد علی عرف اسد کھرل کو حساس اداروں کی مدد سے گرفتار کر لیا اور اس سے مختلف معاملات پر تفتیش کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

رینجرز ذرائع کے مطابق جمعرات کو سندھ رینجرز نے حساس اداروں کی مدد سے حیدر آبادکے قریب کاروائی کی اور اسد کھرل کو حراست میں لے لیا ۔ اسد کھرل سے مختلف معاملات پر تفتیش جاری ہے ۔ محمد علی عرف اسد کھرل کو رینجرز نے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ واضح رہے کہ اسد کھرل وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کے قریبی ساتھی ہیں ۔