نائجیریا کی فوج نے بوکوحرام کے 42 عسکریت پسند ہلاک کر دیے

جمعہ 22 جولائی 2016 10:19

نائیجیر( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء )نائجیریا کی فوج نے انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران شدت پسند گروپ بوکوحرام کے 42 ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فوجی ترجمان کرنل ثانی عثمان کے مطابق اس کارروائی میں بوکوحرام کے زیر قبضہ 80 افراد کو رہا کرایا گیا ہے۔ نائجیریا کے شمال مشرقی حصے میں اس آپریشن کے نتیجے میں رہا کرائے جانے والوں میں 42 بچے اور 38 خواتین شامل ہیں۔ عثمان کے مطابق یہ آپریشن منگل کے روز کیا گیا تھا اور اس دوران نامعلوم تعداد میں عسکریت پسند فرار بھی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :