کویتی حکومت کا یمنی تنازعے کے فریقین کو امن معاہدے تک پہنچنے کیلئے 15 دن کا الٹی میٹم

جمعہ 22 جولائی 2016 10:19

کویت سٹی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء )کویتی حکومت نے یمنی تنازعے کے فریقین کو کسی امن معاہدے تک پہنچنے کیلئے الٹی میٹم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد الجار اللہ کے مطابق اگر مذاکرات کار پندرہ روز کے اندر اندر کسی نتیجے پر نہ پہنچے تو ان سے ملک چھوڑ کر چلے جانے کے لیے کہہ دیا جائے گا۔ ان کے بقول کویت ان مذاکرات کی کافی طویل میزبانی کر چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام گزشتہ تین ماہ سے جاری یہ مذاکرات اب تک بے نتیجہ رہے ہیں۔ ان مذاکرات کے ایجنڈے میں دیگر امور کے علاوہ گیارہ اپریل کو طے پانے والے فائر بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا موضوع بھی شامل ہے۔