انڈونیشیا نے کمیونسٹ ہلاکتوں کے الزام کو مسترد کر دیا

جمعہ 22 جولائی 2016 10:19

جکارتہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء )آج انڈونیشیا نے ججوں کے ایک بین الاقوامی پینل کی اْن تحقیقات کو مسترد کر دیا، جن میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا نے ساٹھ کی دہائی میں کمیونسٹوں کے خلاف کارروائی کے دوران قتل کرتے ہوئے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔

(جاری ہے)

پینل کے مطابق انڈونیشیا کے ان جرائم میں برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا بھی شریک تھے۔ یاد رہے کہ جنرل سہارتو نے یکم اکتوبر سن انیس سو پینسٹھ کو ہونے والی اْس بغاوت کو کچل دیا تھا، جس کے لییکمیونسٹوں کو قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔ اس کے بعد انڈونیشیا میں کمیونسٹوں کے خلاف ایک مہینے تک جاری رہنے والی کارروائیوں کے دوران کم از کم پانچ لاکھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔