میکسیکو میں صحافی کو بیگم اور بچوں کے سامنے قتل کر دیا گیا

جمعہ 22 جولائی 2016 10:19

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء) میکسیکو میں ایک صحافی کو ان کی بیگم اور بچوں کے سامنے قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والے صحافیوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق میکسیکو کی ریاست ویرکرونر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک صحافی پیڈرو ٹمایو روزیر کو ان کے گھر کے باہر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ مذکورہ ریاست میں 2010ء سے اب تک 19 صحافی قتل ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :